Babylon NG
Simply the best definition!

Download it's free

ترقی پذیر 8

ويکيپيڈيا اردو

Download this dictionary
ترقي پذير 8

ترقی پذیر 8 (انگریزی: Developing 8) المعروف D-8 ترقی پذیر مسلم ممالک کا ایک اتحاد ہے جو اقتصادی ترقی کے لیے متحد ہوئے ہیں۔ 1997ء میں اپنے قیام کے وقت یہ ممالک مشترکہ طور پر دنیا کی کل آبادی کا 13.5 فیصد تھے۔ اس کے اراکین میں انڈونیشیا، ایران، بنگلہ دیش، پاکستان، ترکی، مصر، ملائیشیا اور نائجیریا شامل ہیں۔ یہ اتحاد 15 جون 1997ء کو ترکی کے شہر استنبول میں ایک اعلان کے بعد قائم ہوا۔ اس اتحاد کے قیام کی بنیادی وجہ ترکی کے سابق اسلام پسند وزیراعظم نجم الدین اربکان کی مسلم ممالک سے قربت کی خواہش تھی اور انہوں نے اس اتحاد کے ذریعے اپنی خواہش کو عملی جامہ پہنایا۔ ڈی 8 کے مطابق اس گروپ کے قیام کا مقصد ترقی پذیر ممالک کو عالمی اقتصادیات میں نمایاں مقام عطا کرنا، تجارتی تعلقات کو متنوع کرنا اور ان میں نئے مواقع تخلیق کرنا، بین الاقوامی سطح پر فیصلہ سازی میں کردار کو بہتر بنانا، اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنا شامل ہیں۔ رکن ممالک کے درمیان تعاون کے مرکزی شعبے مالیات، بینکاری، دیہی ترقی، سائنس اور طرزیات (ٹیکنالوجی)، انسانی ترقی، زراعت، توانائی، ماحولیات اور صحت ہیں۔

مزید معلومات کے لیے، Wikipedia.org دیکھیں


© يہ مضمون وکيپيڈيا® کے مواد کا استعمال کرتا ہے اور جي اين يو آزادانہ دستاويزي لائسنس کے ذريعہ لائسنس يافتہ ہے اور تخليقي العام انتساب مماثل-شراکت اجازہ کے ماتحت ہے.

| ترقی پذیر 8 in Urdu