Babylon NG
Simply the best definition!

Download it's free

دولت مشترکہ ممالک

ويکيپيڈيا اردو

Download this dictionary
دولت مشترکہ ممالک

اقوام کی دولت مشترکہ ان ملکوں کی تنظیم ہے جو نو آبادیاتی دور میں برطانیہ کی غلامی میں رہے ہیں۔ یہ تنظیم 1926ء میں اس وقت قائم ہوئی جب سلطنت برطانیہ کا زوال شروع ہوا۔ اس تنظیم کے 53 رکن ممالک ہیں جن میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر دولت مشترکہ بھی موجود ہیں جن میں آسٹریلیا کی دولت مشترکہ اور آزاد ممالک کی دولت مشترکہ شامل ہیں لیکن اقوام کی دولت مشترکہ ایک الگ تنظیم ہے۔

اقوام کی دولت مشترکہ کی اصطلاح 1884ء میں لارڈ روزبیری کے دورۂ آسٹریلیا کے موقع پر وجود میں آئی۔ دولت مشترکہ سیاسی تنظیم نہیں۔ ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں جبکہ تنظیمی معاملات معتمد عام (سیکرٹری جنرل) دیکھتا ہے تاہم یہ واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ یا معتمد عام کا کسی رکن ملک یا اس کی حکومت پر کوئی اختیار نہیں اور تمام 53 رکن ممالک آزاد ہیں۔ تنظیم کے قائم کرنے کا مقصد رکن ممالک میں

  • اقتصادی تعاون کو فروغ دینا
  • جمہوریت کو فروغ دینا
  • اور حقوق انسانی کی پاسداری ہے۔

مزید معلومات کے لیے، Wikipedia.org دیکھیں


© يہ مضمون وکيپيڈيا® کے مواد کا استعمال کرتا ہے اور جي اين يو آزادانہ دستاويزي لائسنس کے ذريعہ لائسنس يافتہ ہے اور تخليقي العام انتساب مماثل-شراکت اجازہ کے ماتحت ہے.

| دولت مشترکہ ممالک in Urdu